دست آموز

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - (ہاتھ پر بٹھا کر) تعلیم دیا ہوا، ہلایا ہوا، پالو، پالتو (خصوصاً شکاری پرندہ) "سیکھا ہوا، جیسے، نوآموز، دست آموز۔"      ( ١٩٧٥ء، لغتِ کبیر، ١، ٥٣٥:٢ ) ٢ - کاریگر، دست کار (علمی اردو لغت)۔

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دست' کے ساتھ مصدر 'آموختن' سے صیغہ امر 'آموز' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٣٩ء سے "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - (ہاتھ پر بٹھا کر) تعلیم دیا ہوا، ہلایا ہوا، پالو، پالتو (خصوصاً شکاری پرندہ) "سیکھا ہوا، جیسے، نوآموز، دست آموز۔"      ( ١٩٧٥ء، لغتِ کبیر، ١، ٥٣٥:٢ )

جنس: مذکر